گیند کو بی جے پی کے پالے میں ڈالتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے کے تعلق سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو ’’پوری طرح بے بنیاد‘‘بتایا ہے اور حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ جلد از جلداس معاملہ کی تحقیقات مکمل
کرکے دکھائے۔
اس تنازعہ میں ان کا نام آنے اور راجیہ سبھا میں یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں مسز گاندھی نے کہا کہ کوئی ان کا نام لے وہ اس سے نہیں ڈرتیں۔
انہوں نے کہا ’’میں کہتی ہوں کہ تمام الزامات سراسر بے بنیاد ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔